ابنا: ملک بھر کی طرح اسلام آباد میں بھی شہادت جانشین مصطفی علی مرتضیٰ ع کی مناسبت سے عزاداری کے جلوس برآمد ہوئے
اسلام آباد میں عزاداری کا مرکزی جلوس سیکٹر جی سکس میں واقعہ امام بارگاہ باب الحوائج سے برآمد ہوا جو اپنی روائتی راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی جامع مسجد و امام بارگاہ اثناعشری میں اختتام پذیر ہوا جہاں عزاداروں کی افطاری کا اہتمام کیا گیا تھا امام بارگاہ باب الحوائج میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان معروف عالم دین وخطیب علامہ سید حسن ظفر نقوی نے خطاب کیا علامہ حسن ظفر نقوی نے اپنے خطاب میں سیرت مولائے کائنات پر گفتگو کی اور فضائل و مناقب پڑھے جبکہ آج رات راوالپنڈی میں جلوس علم اور تعزیے برآمد ہونگے جو صبح فجر تک جاری رہینگے جلوس میں عزاداروں کی سحری کا بھی اہتمام کیا گیا ہے.
.......
/169